پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا نے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا

datetime 15  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نیا قومی شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، نئے شناختی کارڈ میں درآمدی مائیکرو چپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کیو آر کوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی، پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے نئے شناختی کارڈ کا کیو آر کوڈ پڑھ کر تصدیق کی جاسکے گی۔نادرا اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ کے کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات، تصویر ہوگی، کیو آر کوڈ کے ذریعے نام، پتہ، دیگر معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں میں کمی آئے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، ریلوے، پولیس، دیگر مجاز اداروں کو کیو آر کوڈ تصدیق کا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر خاندان نمبر، معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضا عطیہ کرنے والوں کے مخصوص نشانات ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے مخصوص نشانات بھی ہوں گے، کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ 14اگست سے موجودہ شناختی کارڈ کی جگہ مرحلہ وار جاری کیا گیاہے۔نادرا اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا، جنوری2027 سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ نائیکوپ اور جو وینائل کارڈ سمیت تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز کیلیے جاری ہوگا۔اعلامیے کے مطابق آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ بھی چپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ میں منتقل ہوگا، پہلے سے جاری تمام شناختی کارڈ اپنی مقررہ تاریخ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…