بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

datetime 15  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا پرائمری سرپلس 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، مالی سال 26-2025 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد رہا جبکہ پرائمری سرپلس مالی سال 26-2025 میں جی ڈی پی کا 2.9 فیصد رہا، مسلسل 3 سال پرائمری سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مالی سال 26-2025 میں محصولات 19 ہزار 800 ارب روپے رہے، محصولات میں 14 ہزار 800 ارب روپے ٹیکس آمدنی رہی، سود کی مد میں ادائیگیاں کم ہوکر 6 ہزار 950 ارب روپے پر آگئی ہیں،

اس سے پہلے سال سود کی مد میں ادائیگی کا حجم 8 ہزار 900 ارب روپے تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال دفاعی اخراجات 18فیصد اضافے سے 2588 ارب رہے، سبسڈیز 22 فیصد کمی سے 1300ارب کے مقابلے میں ایک ہزار ایک ارب رہیں جبکہ ترقیاتی اخراجات 786 ارب سے کم ہو کر 727 ارب ریکارڈ کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…