بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی،حکومت نے مارجن بڑھا دیا

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی۔

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 1 روپے 34 پیسے بڑھا کر مجموعی مارجن 10 روپے کر دیا۔ 8فیصد کا مطالبہ کرنے والی پی پی ڈی اے نے 1 روپے 34 پیسے لینے کے بعد ہڑتال ملتوی کر دی۔ کراچی میں چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے اسلام آباد مذاکرات کی تلخی کے بعد وزیرِ پیٹرولیم نے ٹیلیفونک رابطے میں اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم سے ڈیلر مارجن میں 1 روپے 34 پیسے کے اضافے کو منظور کروا لیا گیا ہے اور وزیرِ اعظم کی سمری کو ای سی سی میں بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی سنائی کہ روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو نئی سمری بھجوائی گئی ہے جس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے کی طرح 7 یا 15 روز پر متعین کی جا سکتی ہیں۔پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ملک شیر خان،طارق حسن،انورکمال ،صدر کراچی ڈویژن سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ملک خدا بخش نے کہا کہ ڈیلرز کے 8 فیصد مارجن کے مطالبے پر ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

چیئرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے حکومت کی یقین دہانیوں پر ہفتے کو ہونے والی ہڑتال ملتوی کی ہے اور جب تک ہمارے تمام مطالبات منظور نہیں ہوجاتے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ نائب چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ تین سال سے مارجن نہ ملنے کے سبب حکومت کے پاس ڈیلرز کے 50 ملین ڈالر رکے ہوئے ہیں۔نائب چیئرمین انور کمال نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے 23 مارچ 2027ء تک کی مہلت دی ہے، اور یہ ذمہ داری او ایم سیز پر عائد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 14 ہزار پیٹرول پمپس میں سے صرف 10 فیصد پمپس ڈیجیٹائز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…