پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرین بر وقت نہ پہنچنے کا کیس، شہری کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی نے ٹرین مقررہ وقت پر نہ پہنچنے کے کیس میں پاکستان ریلوے کو شہری کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں دائر درخواست کے مطابق شہری نے 2025 میں گھوٹکی سے کراچی سفر کے لیے خیبر میل کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ٹرین کو شام 6 بج کر 40 منٹ پر گھوٹکی سے روانہ ہونا تھا، تاہم وہ تقریباً 10 بج کر 11 منٹ پر روانہ ہوئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ ٹرین کی روانگی میں تاخیر کے باعث کراچی پہنچنے کا مقررہ وقت بھی متاثر ہوا۔ ٹرین کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا لیکن وہ 10 بج کر 45 منٹ پر منزل پر پہنچی۔شہری نے عدالت کو بتایا کہ ٹرین کی کئی گھنٹے تاخیر سے آمد کے باعث اس کے پہلے سے طے شدہ ضروری معاملات متاثر ہوئے اور اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

معاملے کی سماعت کے بعد کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی جنوبی نے پاکستان ریلوے کو مسافر کو ہونے والی پریشانی کے ازالے کے طور پر 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…