پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی پاسپورٹ مزید محفوظ بنانے کا فیصلہ، جدید سکیورٹی فیچرز متعارف کرانے پر غور

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کو عالمی سطح پر رائج جدید ترین سکیورٹی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں پاسپورٹ سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ایک بین الاقوامی ادارے کے نمائندے نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران نمائندے نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس حمد علی رندھاوا سے ملاقات کی اور پاسپورٹ سکیورٹی سے متعلق جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف حل پیش کیے۔ملاقات میں پاکستانی پاسپورٹ میں نئے حفاظتی فیچرز شامل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دستاویز کو جعل سازی، غیر قانونی ردوبدل اور دیگر ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس کے دوران پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پر قبولیت مزید بہتر بنانے اور اس کی فوری و مؤثر تصدیق کے نظام کو مضبوط کرنے کے امور بھی زیر بحث آئے۔

بین الاقوامی کمپنی کے نمائندے نے جدید پاسپورٹ سکیورٹی ٹیکنالوجیز اور ان کے عملی فوائد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں ان ممالک کے سکیورٹی ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا جہاں پاسپورٹ کو دنیا کے محفوظ ترین سفری دستاویزات میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اختیار کیے جانے والے بہترین طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اعلیٰ افسران، تکنیکی ماہرین اور فرانزک ٹیموں نے اجلاس میں شرکت کی۔ شرکا نے مجوزہ سکیورٹی سلوشنز کی تکنیکی افادیت، قابلِ عمل ہونے اور مستقبل میں ان کے نفاذ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…