پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، ملک میں بڑے بحران کا خدشہ

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث امپورٹ، ایکسپورٹ اور اشیائے خوردونوش کی ترسیل شدید متاثر ہے ،

جس سے ملک میں ایک بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کے باعث پاکستان میں ایک اور شدید اقتصادی و صنعتی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔وفاقی حکومت اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری اور باقاعدہ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے تک پہیہ جام ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔وزارتِ مواصلات میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد شہزاد اعوان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، تاہم مذاکرات میں مطالبات کی حتمی منظوری یا کسی باقاعدہ معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے جائز اور قانونی مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، جب تک مطالبات کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا، ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔ہڑتال کے طویل ہونے سے ملک بھر میں کاروباری اور صنعتی پہیہ جام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، ملک بھر کی صنعتوں کو خام مال کی فراہمی بند ہو چکی ہے، جس سے کارخانوں میں پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے۔مارکیٹوں اور پروڈکشن یونٹس تک خوردنی تیل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل بالکل معطل ہو گئی ہے ، جس کے باعث ملکی معیشت، سپلائی چین اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایک بار پھر شدید خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…