جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

ایمریٹس میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک) ایمریٹس گروپ نے ایوی ایشن اور کارپوریٹ شعبوں میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے 100 سے زائد نئی اسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گروپ کی جانب سے مختلف شعبوں میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔دستیاب آسامیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، طیاروں کی دیکھ بھال، ایئرپورٹ آپریشنز، لاجسٹکس، ہیومن ریسورسز اور کسٹمر سروس سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستیں ایمریٹس گروپ کے آن لائن کیریئر پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔مختلف عہدوں کے لیے ملازمین کو متعدد سہولیات اور مراعات بھی فراہم کی جاتی ہیں، جن میں ٹیکس فری تنخواہ، فرنشڈ رہائش یا ہاؤسنگ الاؤنس، ہیلتھ انشورنس، ملازم اور اہل خانہ کے لیے سالانہ فضائی ٹکٹ اور سفری رعایتیں شامل ہیں۔گروپ کی پرکشش آسامیوں میں پائلٹ کا عہدہ بھی شامل ہے، جس کے لیے سالانہ پیکیج تقریباً 12 لاکھ درہم تک بتایا گیا ہے۔ اس میں نقد تنخواہ کے علاوہ رہائش، تین بچوں تک تعلیمی الاؤنس، 42 دن کی سالانہ چھٹی، اہل خانہ کے لیے سالانہ بزنس کلاس سفر، ریٹائرمنٹ سیونگ میں کمپنی کی شراکت اور جامع انشورنس جیسی سہولیات شامل ہیں۔

ایمریٹس گروپ اپنے نیشنل کیڈیٹ پائلٹ پروگرام کے لیے بھی امیدواروں کی بھرتی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں زیرِ تربیت افراد کو ماہانہ 6,365 درہم دیے جاتے ہیں، جبکہ ایئرکرافٹ ٹائپ ریٹنگ ٹریننگ کے دوران یہ رقم 18,335 درہم اور لائن ٹریننگ کے مرحلے میں 31,745 درہم ماہانہ تک پہنچ جاتی ہے۔تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فرسٹ آفیسرز کو مختلف الاؤنسز سمیت تقریباً 52 ہزار درہم ماہانہ کا پیکیج دیا جاتا ہے۔دوسری جانب ایمریٹس کے کیبن کریو کے لیے بھی پرکشش پیکیج موجود ہے۔ کیبن کریو ارکان کو ٹیکس فری آمدنی کے تحت 4,980 درہم ماہانہ بنیادی تنخواہ کے علاوہ ہر فلائٹ آور کے حساب سے 69.60 درہم فلائنگ پے دیا جاتا ہے۔اوسط ماہانہ پرواز کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیبن کریو کی مجموعی ماہانہ آمدنی تقریباً 11 ہزار درہم تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے کھانے کے الاؤنس، قیام کے دوران ہوٹل کی سہولت اور ایئرپورٹ تک آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…