جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

ربیع الاول کے چاند کی رویت سپارکو نے اہم پیشگوئی کردی

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) سپارکو نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند انسانی آنکھ یا دوربین سے نظر آنے کا امکان نہیں۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر متوقع ہے۔ 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی ممکنہ عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی، جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا۔اعلامیے کے مطابق مذکورہ فلکیاتی صورتحال کے باعث 13 اگست کی شام چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی۔ سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگا۔فلکیاتی حساب کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہونے کی صورت میں 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگا،

تاہم اسلامی مہینے کے آغاز اور ربیع الاول کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔محکمہ موسمیات نے بھی یکم ربیع الاول 1448 ہجری 15 اگست 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ۖ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، جس کے لیے ملک بھر میں محافل میلاد، سیرت کانفرنسز، جلوس اور دیگر مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…