بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالر ملنے کا امکان، حکومت نے تیاری شروع کردی

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے،

جس کیلئے حکومت نے تیاری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان 1.2ارب ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آئندہ ماہ(ستمبر)ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی قسط کیلئے طے شدہ شرائط اور اسٹرکچرل بنچ مارکس پر عملدرآمد کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اگلے اقتصادی جائزہ پر پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں جائزہ مشن کے ساتھ 7ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات ہوں گے۔مذاکرات کامیاب ہونے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اقتصادی جائزہ کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کونئے بجٹ پر عمل درآمد میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیاجائے گا اور اسٹرکچرل اصلاحات کے اہداف پر بجلی، گیس سیکٹرمیں گردشی قرضے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ نجکاری پروگرام میں پیشرفت،زرمبادلہ ذخائر میں اضافے، پالیسی ریٹ اورمہنگائی کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ7ارب ڈالر کے ایکسٹنڈد فنڈ فسیلیٹیپروگرام(ای ایف ایف)کی پانچویں قسط کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے 20کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کی توقع ہے۔پاکستان کو دونوں پروگرامز کے تحت اب تک 4ارب 80کروڑ ڈالرمل چکے جب کہ اگلے سال ستمبر تک پاکستان کو مزید 3ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام آن ٹریک ہے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ تمام اسٹرکچرل بنچ مارکس اور پیشگی اقدامات کے اہداف میں سے بیشتر حاصل کرلیے گئے ہیں اور کچھ پر پیشرفت جاری ہے ۔توقع ہے کہ اقتصادی جائزہ پر مذاکرات سے قبل تمام شرائط پوری کردی جائیں گی ۔ معاشی ٹیم پر امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اگلا اقتصادی جائزہ بھی کامیابی سے مکمل ہوجائے گا اور پاکستان اپنا یہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…