بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

حکومتِ پنجاب کا” پرواز کارڈ “ اسکیم،بیرونِ ملک جانے کیلئے 10 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کریں،اہلیت اور درخواست دینے کا آسان طریقہ

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

حکومتِ پنجاب نے بیرونِ ملک ملازمت کے خواہش مند شہریوں کی مالی معاونت کے لیے ’’پرواز کارڈ‘‘ اسکیم متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اہل افراد کو بیرونِ ملک  روانگی سے قبل درکار اخراجات پورے کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصد ایسے ہنر مند اور غیر ہنر مند پاکستانیوں کی مالی مشکلات کم کرنا ہے جو بیرونِ ملک ملازمت حاصل کرچکے ہیں، لیکن ویزا، ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر ابتدائی اخراجات ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ یہ پروگرام پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

کون افراد درخواست دے سکتے ہیں؟

پرواز کارڈ کے لیے درخواست دینے والے شخص کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کم از کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار کے پاس درست قومی شناختی کارڈ اور بیرونِ ملک ملازمت کا تصدیق شدہ آفر لیٹر بھی ہونا چاہیے۔

اس اسکیم میں مردوں اور خواتین سمیت ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں طرح کے کارکن درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ بیرونِ ملک حاصل ہونے والی ملازمت میں ماہانہ تنخواہ 5 ہزار سعودی ریال یا دیگر کرنسی میں اس کے مساوی رقم سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

قرض کن اخراجات کیلئے استعمال ہوگا؟

حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے بلا سود قرض کو بیرونِ ملک روانگی سے متعلق مختلف ضروری اخراجات کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ ان میں ویزا فیس، میڈیکل ٹیسٹ، فضائی ٹکٹ، پروٹیکٹر رجسٹریشن، اسکلز ویریفکیشن اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی فیس شامل ہے۔

آن لائن درخواست کیسے جمع کرائیں؟

اہل امیدوار پرواز کارڈ کے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کے دوران شناختی دستاویزات، ملازمت کے آفر لیٹر اور دیگر مطلوبہ کاغذات اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔

درخواست جمع ہونے کے بعد امیدوار آن لائن پورٹل پر اپنی درخواست کی پیش رفت بھی دیکھ سکیں گے۔ حکام کے مطابق جمع کرائی گئی معلومات اور دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ غلط، جعلی یا نامکمل معلومات کی صورت میں درخواست مسترد کی جاسکتی ہے۔

حکومتِ پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا اور ابتدائی مالی رکاوٹیں کم کرنا ہے، تاکہ زیادہ افراد محفوظ اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت بیرونِ ملک ملازمت حاصل کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…