بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کے5 رکنی لارجر بینچ نے ٹیکس قوانین پر فیصلہ جاری کیا،

جسٹس عقیل احمد عباسی نے فیصلہ تحریر کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ماضی کے ٹیکس معاملات پر نئے جرمانے نہیں لگ سکتے، پرانے ٹیکس تخمینوں پر نیا مالی بوجھ ڈالنا غیرقانونی ہے، ٹیکس جرمانہ محض کارروائی نہیں، اضافی مالی ذمے داری ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ واضح قانونی اختیار کے بغیر پرانے کیسز پر نیا جرمانہ نہیں لگ سکتا، پرانے مکمل شدہ ٹیکس معاملات دوبارہ نئی ذمے داری کا شکار نہیں ہوسکتے۔سپریم کورٹ نے سابق عدالتی فیصلوں کا قانونی تضاد دور کر دیا، ٹیکس محکمہ کی اپیل مسترد کر دی، ٹیکس جرمانوں کے ماضی سے نفاذ پر سپریم کورٹ نے واضح ممانعت کی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیاکہ برابر حیثیت کا بینچ اختلاف کرے تو معاملہ بڑے بینچ کو جائے گا، پرانے ٹیکس معاملات پر بعد کی قانون سازی کا بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا، قانون ماضی میں نئی مالی ذمے داری پیدا نہیں کرسکتا، پرانے ٹیکس تخمینوں پر نئے قانون کی تلوار نہیں چل سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…