منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ارشد چائے والا نے پاسپورٹ تجدید کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ’’ارشد چائے والا‘‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے کاروباری شخصیت ارشد خان نے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ارشد خان کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرچکے ہیں۔درخواست میں بتایا گیا کہ نادرا کے ویری فکیشن بورڈ کی جانب سے ارشد خان کا شناختی کارڈ کلیئر کیا جاچکا ہے اور ان کا شناختی کارڈ تاحال فعال ہے۔عدالت میں دائر درخواست کے مطابق ارشد خان نے 23 اگست 2025 کو اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے متعلقہ حکام کو درخواست دی تھی، تاہم تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود انہیں نیا پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے انہوں نے کئی مرتبہ سیکرٹری داخلہ کے دفتر سے رابطہ کیا، لیکن مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ ان کی جانب سے متعلقہ حکام کو قانونی نوٹس بھی ارسال کیا گیا،

تاہم اس کا بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ارشد خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ حکام کو ان کا تجدید شدہ پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے اقدام کو غیر قانونی اور بنیادی حقوق سے متصادم قرار دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔مقدمے میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس جبکہ وفاق کو سیکرٹری داخلہ کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…