بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیر کو ٹرانسپورٹ اتحاد کو اجلاس کیلئے طلب کیا ہے۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومت سے ملاقات کیلئے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی بنادی ہے، اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنرآفس میں مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ بنیادوں پر تعین اور ٹڑانسپورٹ سیکٹر پر 7فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔ادھر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری کے مطابق 10ویلر گاڑیوں کو 35ٹن وزن کی اجازت دی جائے، ڈیزل کی قیمتوں اور ٹول ٹیکس میں فوری ریلیف دیا جائے،

ناجائز چالان، بھاری جرمانوں اور گاڑیاں ضبط کرنے والے قوانین میں تبدیلی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جائے اور ڈرائیورز کو ہیوی لائسنس جاری کیے جائیں۔دوسری طرف لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ٹرانسپورٹ کی سروسز بند ہو گئی ہیں، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں تک محدود ہو گئی، گاڑیوں کی روانگی روک دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…