منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جعلی نکاح نامے پر پاکستانی فیملی ویزا حاصل کرنے والا آسٹریلوی پاسپورٹ ہولڈر افغان مسافر آف لوڈ

datetime 4  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے اسلام آباد زون کے امیگریشن عملے نے نیو اسلام آباد انڑ نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نکاح نامے کے ذریعے

پاکستانی فیملی ویزا حاصل کرنے والے آسٹریلوی پاسپورٹ ہولڈر افغان نژاد مسافر کو آف لوڈ کردیا۔ سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران آسٹریلوی پاسپورٹ ہولڈر افغان نژاد مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا، مسافر ایمریٹس فلائٹ نمبر EK-613 کے ذریعے آسٹریلیا جا رہا تھا۔سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے دستاویزات میں غلط بیانی کر کے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کیا تھا۔ مسافر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی شہری مریم انور سے شادی کی ہے اور اس سلسلے میں نکاح نامہ بھی پیش کیا، تاہم پروفائلنگ کے دوران مسافر اپنی شادی کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔ میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی پایا گیا جو صرف پاکستانی ویزا حاصل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ مسافر 29 مئی 2026 کو جعلی دستاویزات کے ذریعے حاصل کردہ فیملی ویزے پر پاکستان داخل ہوا تھا۔

مسافر نے آسٹریلیا میں مقیم ایک ایجنٹ کو 300 آسٹریلوی ڈالر کی ادائیگی کر کے مذکورہ پاکستانی فیملی ویزا حاصل کیا تھا، مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…