پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

یو اے ای کا موسم گرما میں سیاح خاندانوں کے لیے خصوصی ریلیف، بچوں کی ٹورسٹ ویزا فیس معاف کردی

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاح خاندانوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ٹورسٹ ویزا کی سرکاری فیس 15 جولائی سے 15 ستمبر تک معاف کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ سہولت صرف ان بچوں کو حاصل ہو گی جو اپنے والدین کے ساتھ سیاحتی مقصد کے لیے یو اے ای کا سفر کریں گے۔ جبکہ والدین اور بچوں کی ویزا درخواستیں ایک ساتھ جمع کرانا لازمی ہوں گی۔یہ رعایت پہلے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے بچوں پر لاگو نہیں ہو گی۔ اگرچہ سرکاری ویزا فیس معاف ہو گی، تاہم ٹریول انشورنس، ویزا پروسیسنگ اور ٹریول ایجنسی کے سروس چارجز بدستور ادا کرنا ہوں گے، جو اوسطاً 120 درہم فی بچہ ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عام حالات میں بچوں کے ٹورسٹ ویزا پر تقریباً 250 سے 350 درہم خرچ آتا ہے، اس لیے دو بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے خاندان 500 سے 700 درہم تک کی بچت کر سکتے ہیں۔یہ رعایت 30 اور 60 روزہ دونوں ٹورسٹ ویزا پر لاگو ہو گی، تاہم بعد ازاں ویزا میں توسیع کی صورت میں معمول کی فیس ادا کرنا ہو گی، کیونکہ فیس معافی صرف ابتدائی ویزا درخواست تک محدود ہے۔

ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کی درخواست اپنی درخواست کے ساتھ جمع کرائیں اور ادائیگی سے قبل ٹریول ایجنسی کو اس خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھانے کی خواہش سے ضرور آگاہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…