بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

جعلی اے آئی سرمایہ کاری اسکیم،عوام کو انتباہ

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنے نام سے منسوب جعلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سرمایہ کاری اسکیم کے خلاف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ انتباہی خط ارسال کرتے ہوئے سرمایہ کاروں اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بعض عناصر غیرقانونی طور پر عارف حبیب گروپ اور عارف حبیب لمیٹڈ کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلی اے آئی سرمایہ کاری پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو دھوکا دینے اور فراڈ کی کوشش کر رہے ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ کمپنی یا عارف حبیب گروپ نے کسی بھی قسم کا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سرمایہ کاری پلیٹ فارم متعارف نہیں کرایا اور نہ ہی کمپنی کا کسی ایسی سرمایہ کاری اسکیم سے براہِ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر “عارف حبیب اے آئی پلیٹ فارم” کے نام سے سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا رہی ہے، جس میں سرمایہ کاروں کو فی ہفتہ پانچ لاکھ روپے منافع دینے جیسے غیرحقیقی اور گمراہ کن دعوے کیے جا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

کمپنی نے واضح کیا کہ اس کے تمام اہم فیصلے، اعلانات اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات صرف کمپنی کے سرکاری ذرائع اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ نے عوام اور سرمایہ کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ سرمایہ کاری اسکیم یا سوشل میڈیا اشتہار پر اعتماد نہ کریں، سرمایہ کاری سے قبل معلومات کی تصدیق کریں اور مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق متعلقہ اداروں کو فوری آگاہ کریں تاکہ مالی فراڈ سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…