جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

حکومت نے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی سے کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے مطابق ڈیزل اب 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات، کرایوں اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…