بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آن لائن سسٹم میں خرابی، ہزاروں شہری جائیداد ٹرانسفر کرانے کے لیے پریشان

datetime 23  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی) محکمہ ریونیو سندھ کا سسٹم تین روز سے غیر فعال ہے ،

جس کے باعث ہزاروں شہری جائیداد ٹرانسفر کروانے کے لئے پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو سندھ کا عملہ جائیدادوں کی منتقلی کا آن لائن سسٹم بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، جس کے باعث مسلسل تین روز گزرنے کے باوجود صوبہ بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر کا عمل مکمل طور پر معطل ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے معاملے کا سخت نوٹس لیے جانے کے باوجود متعلقہ عملہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے میں ناکام رہا ہے، جس نے محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔محکمہ ریونیو نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے سسٹم کی مکمل بحالی کا دعویٰ کیا تھا، جو سراسر جھوٹا ثابت ہوا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سسٹم اب بھی غیر فعال ہے اور ہزاروں شہری اپنی جائیدادیں ٹرانسفر کروانے کے لیے دفاتر کے چکر کاٹ کر شدید پریشان ہو رہے ہیں۔محکمہ ریونیو سندھ کے حکام نے بالآخر اعتراف کیا ہے کہ آن لائن پورٹل اور سسٹم میں شدید تکنیکی خرابی موجود ہے، خرابی کے باعث جائیدادوں کی منتقلی کے لیے لازمی چالان ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے، جس سے پورا پراسیس رک گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ریونیو کے اعلیٰ حکام کا روایتی مؤقف سامنے آیا ہے کہ عملہ سسٹم کی خرابی کو درست کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اور اسے جلد فعال کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…