بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

نئی آٹو پالیسی، ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار بند ہونے کا انکشاف

datetime 22  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی صنعت و پیداوار کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے باعث ملک میں ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار 22 روز سے بند ہے۔

بدھ کو سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی صنعت و پیداوار کمیٹی کے اجلاس میں آٹو نمائندے نے بتایا کہ پورے پاکستان میں 22 دن سے ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی نہیں بن رہی، گاڑیوں کی پیداوار ٹیرف نہ ہونے کے باعث رکی ہوئی ہے۔آٹو نمائندے نے کہا کہ اگر صورتحال مزید 7 دن جاری رہی تو ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہو جائے گا، اس پر معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ کا اجلاس بلا کر مسئلہ حل کیا جائے گا، نئی آٹو پالیسی فائنل ہونے کے بعد معاملہ حل ہو جائے گا۔اجلاس میں نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، حکام نے بتایا کہ نئے ای پی زیڈز کے قیام پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملک میں نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام کا عمل فی الحال روک دیا گیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار حکام نے بتایا کہ ٹیرف ایریا کو برآمدی کوٹہ ختم کرنے کی تجویز ایف بی آر کو بھجوائی جا رہی ہے، جس پر عملدرآمد ستمبر 2026 تک کرنے کی تجویز ہے۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزارت صنعت یا ای پی زیڈ اے کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ای پی زیڈز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ ان زونز میں آنے والے ادارے ٹیکس ادا نہیں کرتے، ایکسپورٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ای پی زیڈ سہولت بحال کی جائے۔صنعتکاروں نے مو قف اختیار کیا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف یہ سب کہہ رہا ہے، تاہم ان کے پاس تحریری ریکارڈ موجود ہے کہ یہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزارت اور آئی ایم ایف کو قائل کیا جائے تاکہ مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…