اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سفارت خانوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ویزا فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب، 12 ملزمان گرفتار

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مختلف سفارت خانوں کے نام پر آن لائن ویزا فراڈ کرنے والے ایک منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر علی وسیم نے بتایا کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر سعودی عرب، جرمنی اور اٹلی کے سفارت خانوں سے متعلق ڈیجیٹل معلومات تک غیرقانونی رسائی حاصل کرتے تھے اور ویزا درخواست گزاروں کو جعلسازی کے ذریعے نشانہ بناتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے سفارت خانوں کے رابطہ نمبرز کو اپنے نمبرز پر منتقل کر رکھا تھا، جس کے باعث ویزا یا اپوائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کرنے والے افراد ان کے جال میں پھنس جاتے تھے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے شہریوں سے مختلف بہانوں سے رقم وصول کی جاتی تھی۔این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز، متعدد موبائل فونز اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ہیں، جنہیں مزید تحقیقات کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مختلف سفارت خانوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس کے نتیجے میں اس گروہ کا سراغ ملا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک 2019 سے سرگرم تھا اور ویزا اپوائنٹمنٹ، ویزا توسیع اور دیگر سفارتی خدمات کے نام پر شہریوں کو دھوکا دیتا رہا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے سفارت خانوں سے مشابہ جعلی ویب سائٹس اور آن لائن پلیٹ فارم تیار کر رکھے تھے تاکہ درخواست گزار اصل اور جعلی ویب سائٹس میں فرق نہ کر سکیں۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مبینہ طور پر استعمال ہونے والی “Tycoon 2FA” نامی ہیکنگ ایپلی کیشن کے کردار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…