پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

ٹرانسپورٹرز کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں ملک گیراحتجاج کا اعلان

datetime 20  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن(کے جی سی اے)نے حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیا جائے گا،

دفاتر بند کر دیے جائیں گے اور تمام بڑی ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ندیم اختر آرائیں نے ایسوسی ایشن کے صدر ملک شیر خان، وائس چیئرمین اور نائب صدر ایاز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مگر اس شعبے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں عوام اور ٹرانسپورٹرز کو اس کا فائدہ نہیں پہنچایا جاتا، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں نے نہ صرف ٹرانسپورٹ انڈسٹری بلکہ مجموعی معیشت کو بھی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ندیم اختر آرائیں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کو مختلف اداروں کی جانب سے غیر ضروری چیکنگ، بھاری جرمانوں، مبینہ رشوت ستانی اور ہراساں کیے جانے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختلف محکموں کی کارروائیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ ڈرائیوروں کے ساتھ ناروا سلوک بھی معمول بن چکا ہے۔گڈ کیئریئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات پر فوری توجہ نہ دی تو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہوں سے درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل، تیل کی سپلائی، خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل شدید متاثر ہوگی، جس سے ملکی معیشت اور عوام دونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن کی قیادت ملک بھر کی بڑی ٹرانسپورٹ تنظیموں سے مسلسل رابطے میں ہے اور جلد مشترکہ مشاورت کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک اور پہیہ جام ہڑتال کے حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق حالیہ فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے، ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کیے جائیں اور ملک کے سب سے بڑے مال بردار شعبے کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…