اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی زیتون کے تیل کے برانڈ نے لندن اولِیو آئل مقابلے 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی زیتون کے تیل کے معروف برانڈ OEVO by Casa Loralai نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لندن اولیو آئل کمپٹیشن 2026 میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

اس اعزاز کو نہ صرف برانڈ بلکہ پاکستان کی زرعی صنعت کے لیے بھی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حسن ترین نے اس کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ OEVO by Casa Loralai کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے، جہاں جدید طریقوں سے زیتون کی کاشت اور اعلیٰ معیار کے زیتون کے تیل کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ عالمی اعزاز پوری ٹیم کی مسلسل محنت اور پاکستانی زرعی صلاحیتوں پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کا مقصد صرف معیاری مصنوعات تیار کرنا نہیں بلکہ پاکستانی برانڈز کو عالمی منڈی میں ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد مقام دلانا بھی ہے، تاکہ ملک کی زرعی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا سکیں۔واضح رہے کہ لندن اولیو آئل کمپٹیشن دنیا کے معتبر مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں مختلف ممالک سے آنے والے زیتون کے تیل کا معیار، ذائقہ، خوشبو اور تیاری کے مجموعی عمل کو بین الاقوامی ماہرین جانچتے ہیں۔

ایسے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی زیتون کا تیل عالمی معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے بلوچستان میں زیتون کی کاشت کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے، جس سے نہ صرف مقامی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ اعزاز پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے اور مستقبل میں ملکی زرعی برآمدات بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…