بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں اور صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

datetime 15  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے’ڈیجیٹل کے وائی سی’ کی سہولت متعارف کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ اور مالیاتی خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے آئی بین (آئی بی اے این) کے ذریعے ڈیجیٹل کے وائی سی کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو آسان رسائی فراہم کرنے اور مالیاتی خدمات تک رسائی سہل بنانے کیلئے آئی بین (آئی بی اے این) کے ذریعے ڈیجیٹل کے وائی سی کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔جس کے تحت سرمایہ کاروں اور صارفین کی تصدیق ان کے بینک اکائونٹ کے آئی بین کے ذریعے کی جاسکے گی۔ سیکیورٹیز بروکرز، انشورنس، این بی ایف سیز اور مضاربہ کمپنیاں صارفین کی تصدیق کرسکیں گی۔اس سہولت کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں نیا اکائونٹ کھلوانے کیلئے بنیادی دستاویزات کی علیحدہ سے فراہمی اور روایتی تصدیقی مراحل بروکر کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی،

اس سلسلے میں اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز 2020میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز صرف صارف کے اپنے تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ہوں گی۔ نئے نظام سے مالیاتی لین دین میں شفافیت اور ٹریس ایبلٹی مزید بہتر ہوگی۔ جدید بائیو میٹرک تصدیق بشمول چہرے کی شناخت کی سہولت بھی ریگولیشنز کا حصہ بنا دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…