بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 14  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی 3.475 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں تقریباً29 فیصد زیادہ ہیں۔ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کے پیچھے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آئوٹ سورسنگ، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی بنیادی عوامل ہیں۔پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک کی دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں اپنی موجودگی مضبوط بنائی جس کے نتیجے میں برآمدی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکنالوجی اداروں نے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر کے برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…