بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

حج 2027 مزید مہنگا ہونے کا امکان، نئے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) آئندہ سال حج 2027 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت سفر کرنے والے عازمین کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق حج پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق مختصر دورانیے کے حج پیکیج کی لاگت میں تقریباً ایک لاکھ روپے اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی متوقع قیمت 13 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ پیکیج تقریباً 20 سے 22 دن پر مشتمل ہوگا۔اسی طرح طویل دورانیے کے حج پروگرام کی قیمت میں بھی تقریباً 50 ہزار روپے اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جس کے بعد اس پیکیج کی ممکنہ لاگت 12 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔ طویل حج پروگرام کا دورانیہ تقریباً 40 روز رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت زیرِ غور ایک تجویز کے تحت عازمین کو حج فیس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کر سکتی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق درخواست گزار 6،6 لاکھ روپے کی دو الگ اقساط میں ادائیگی کر سکیں گے، تاکہ مالی بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مختصر حج پیکیج کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے جبکہ طویل حج پیکیج کی لاگت 11 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج 2027 سے متعلق حتمی پالیسی، پیکیجز کی قیمتیں اور دیگر شرائط کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فی الحال سامنے آنے والی معلومات ابتدائی تخمینوں پر مبنی ہیں، جن میں حکومتی منظوری کے بعد تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…