بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹویوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی آٹو پالیسی 2026-2031 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے بعد انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا کرولا کراس ہائبرڈ (HEV) کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی ہے، جس کے باعث نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق Corolla Cross HEV X کی قیمت میں 13 لاکھ 64 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس ماڈل کی نئی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ گاڑی 89 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔اسی طرح Corolla Cross HEV کی قیمت بھی 13 لاکھ 14 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد اس ماڈل کی نئی قیمت 98 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 85 لاکھ 35 ہزار روپے تھی۔واضح رہے کہ نئی آٹو پالیسی سے پہلے 1800 سی سی سے کم ہائبرڈ گاڑیوں پر 8.5 فیصد جبکہ 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر 12.5 فیصد جی ایس ٹی نافذ تھا۔ تاہم نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد تمام ہائبرڈ گاڑیوں پر یکساں طور پر 25 فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیا گیا ہے۔

آٹو انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اس نمایاں اضافے کے نتیجے میں ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے نہ صرف خریداروں پر مالی بوجھ میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول دوست گاڑیوں کی فروخت اور طلب بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…