منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

طلبا کے لیے آسان ترین اقساط پر ’ای بائیکس‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 30  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ماحول دوست نقل و حمل کے سب سے بڑے انقلاب کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی بزنس فرینڈلی پالیسیز کی بدولت پنجاب نے الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے قیام کا سنگ میل بھی عبور کر لیا ۔ اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ شروع کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 5 سالوں میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کی عوام کی خدمت پر مامور ہوں گی۔ پنجاب اب صرف بسیں نہیں چلا رہا بلکہ بسیں بنا بھی رہا ہے۔

پنجاب میں ایک نئی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے قیام کا اعزازبھی حاصل ہوگیا ہے۔ اجلاس میں ایک بار پھر سے نوجوان طلبا کے لئے آسان ترین اقساط ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ طلبا کو ایک سال میں ایک لاکھ ای بائیکس دی جائیں گی۔ پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔ میل نوجوان طلبہ کو ای بائیک کے حصول کے لئے 14 ہزار ڈاون پیمنٹ جبکہ 2100 روپے ماہانہ سود فری قسط ادا کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی بیٹیوں،طالبات کیلئے کی ای بائیکس کی ڈاون پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس خود ادا کرنے کا اعلان کیا۔طالبات کو ای بائیکس کے حصول کے لئے صرف 2100 روپے کی سود فری آسان قسط ادا کرنی ہوگی۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکٹرک بسیز،گوجرانوالہ،فیصل آباد ماس ٹرانزٹ،ای ٹیکسیز ،لاہور SRT ،الیکٹرک بائیکس، کمانڈ کنٹرول سینٹر اور مری گلاس ٹرین بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، گجرات،راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژنز کی 91 تحصیلیں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی۔ پہلے فیز میں پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی ۔اجلاس نے تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسیں کی خریداری کے لئے پی سی ون کی منظور ی دیدی۔ اس موقع پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ کے بارے میں تفصیلی پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شاہکار ماس ٹرانزٹ سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب کے اضلاع میں 400 فعال اورمزید 400 بسیں جلد الیکٹرک ہوں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 28 اضلاع میں 10 جولائی کو افتتاح کے لیے تیار 61 بسیں فوراً لانچ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جھنگ میں 15کبیر والا 9 ،بھکر 9 ،اٹک 9 ،مانڈی 9، حافظ آباد9، چنیوٹ 9، لیہ 9 اوکاڑہ، 9 سیالکوٹ میں بھی الیکٹرک بسیںفوراً فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع میں نئی 189 الیکٹرک بسیں سافٹ لانچنگ کیلئے تیارہونے پر آن لائن افتتاح کا عندیہ دے دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مزید 112 بسیں گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، مری، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ، نارووال پہنچ گئیں جو25 جولائی سے چلنا شروع ہوں گی۔ مزید 488 الیکٹرک بسیں 20 جولائی کو چینی بندرگاہ سے پنجاب بھیجی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹ ادو،تلہ گنگ اورتونسہ شریف میں بھی الیکٹرک بسزچلانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وہاڑی، لودھراں میں بھی الیکٹرک بس چلانے کا حکم دیا اور وہاڑی، لودھراں اور ننکانہ میں الیکٹرک بسز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں 15 بسوں سے کم ہیں وہاں مزید بسیں بھیجی جائیں کم از کم ہر ضلع میں 15-15 بسیں ہونی چاہئیں ۔ پنجاب میں الیکٹرک بسیں بھی لائے ہیں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی لائے ہے۔اجلاس میںوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کی پراگریس پر پکٹول ایویڈنس اور ویڈیوز پیش کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کے 19.5 کلومیٹر روٹ پر ایک سٹیشن مزید بڑھا کر کل تعدید 25 کر دی گئی ۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سروس بیریکیڈنگ، ڈائیورژنز، پائل ورک تیزی سے جاری ہے۔ گکھڑ منڈی ،ایمن آباد انڈر پاسز اور سٹیشنز پر کام پہلے تیزرفتار میں کیا جارہا ہے۔ اجلاس میںوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کے 25 سٹیشنوں پر جاری کام کے تصویری شواہد پیش کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے اوردرختوں کی منتقلی کو یوینی بنایا جا رہا ہے۔

گوجرانولہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کے ارد گرد پورا نظام اپ گریڈ ہوگا۔ فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 20.3 کلومیٹر روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم 21 بس سٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔ فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک فیصل آباد پر بس ڈیپو قائم ہونگے۔ فیصل آباد میں گریڈ سیکشن کا کام شروع ایلیویٹڈ سیکشن پربھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ایئرپورٹ سے جھمرہ تک روڈ ورک شروع ایلیویٹڈ ورک شروع کر دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ582 افراد نے ای ٹیکسیز کے لئے رقم جمع کرائی، 206 افراد کو E-Taxis فراہم کر دی گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سپر آٹونومس ریپڈ روڈ ٹرانزٹ SRT پربھی بریفنگ دی گئی۔ جولائی 2026 تک SRT مکمل ڈپو بھی لگایا جائے گا۔ لاہور ایس آر ٹی کا روٹ 18 کلومیٹر طویل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…