منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت نے فنڈ قائم کر دیا

datetime 30  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے ردوبدل کے اثرات کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم پرائسز سٹیبلائزیشن فنڈ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو اس فنڈ کے قیام اور انتظامی امور سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے اس مقصد کے لیے ایک مخصوص سرکاری اکاؤنٹ بھی مختص کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فنڈ میں جمع ہونے والی تمام رقوم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں گی، جبکہ اس کے لیے علیحدہ اکاؤنٹ ہیڈ اور آبجیکٹ کوڈ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ مالی لین دین شفاف انداز میں انجام دیا جا سکے۔

اس حوالے سے آڈیٹر جنرل پاکستان، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو سمیت چاروں صوبوں کے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو بھی باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی صوبائی حکومتوں کو فنڈ سے متعلق وصولیوں اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

حکومت کے مطابق اس فنڈ کے طریقۂ کار اور ضوابط کی تیاری وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مشترکہ طور پر کریں گے۔

مزید یہ کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے قانونی اور مالیاتی فریم ورک بھی الگ سے مرتب کیا جائے گا، جس کی منظوری متعلقہ فورمز سے حاصل کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…