بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور میں شہری کے نام 28 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان نکل آئے

datetime 17  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں ایک شہری کے نام 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ٹریفک چالان سامنے آنے پر حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جمشید نامی شہری کے نام پر 1743 رکشے، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے مجموعی طور پر 2295 ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مد میں 28 لاکھ 25 ہزار 700 روپے واجب الادا ہیں۔ترجمان کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار کو جنرل ہولڈ اپ کے دوران روک کر اس کی ملکیت کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر تھانہ مسلم ٹائون میں بند کر دیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اصل مالک یا مالکان کی تلاش کے لیے سیف سٹی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ای چالان نادہندگان کے خلاف اب سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…