جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

datetime 4  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)لاہور میں شہریوں کے تحفظ اور سفری سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے

پبلک ٹرانسپورٹ، آن لائن ٹیکسی سروسز اور دیگر کمرشل گاڑیوں پر سکیورٹی بار کوڈ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بار کوڈ شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر لگائے جائیں گے،پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے سکیورٹی بار کوڈ جنریشن پر کام شروع کردیاہے،بار کوڈ میں ڈرائیور ، کنڈکٹر اور گاڑی کی تمام تر تفصیلات شامل ہوں گی۔آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز ، گاڑیوں، موٹر سائیکلزاور پبلک ٹرانسپورٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جانے لگاہے،بارکوڈسکین کر کے گاڑی یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے والے تمام تر ریکارڈ چیک کرسکیں گے،بار کوڈ سکین کرکے آن لائن رائیڈ پر آنے والی گاڑی کی تفصیل بھی سامنے آئے گی۔پولیس کے مطابق بار کوڈ جنریشن سے جرائم پیشہ افراد کسی طوربھی ڈرائیور کا پیشہ نہیں اختیار کرسکیں گے ،آن لائن فوڈ ڈیلیوری بوائز کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیدیاگیاہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کاکہناہے کہ ڈیلیوری بوائز کے روپ میں زیادتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افراد کا تعین ہوگا،فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں سے ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…