اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کا نیا نظام لانے کی تیاری

datetime 2  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)آئندہ مالی سال سے سیلز ٹیکس کی چوری اور مبینہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک جامع اور جدید نظام متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت ملک بھر میں سامان کی ترسیل صرف ایف بی آر کے رجسٹرڈ ٹرکوں کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کو موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔منصوبے کے مطابق آئندہ مالی سال میں تمام کمرشل گاڑیوں پر خصوصی کارگو ٹریکنگ ٹیگز نصب کیے جائیں گے، جن کے ذریعے ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد ٹیکس چوری اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق فیکٹریاں اور کارخانے صرف ایف بی آر سے رجسٹرڈ ٹرکوں میں ہی سامان لوڈ کر سکیں گے، جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور جرمانوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت تمام کمرشل ٹرانسپورٹ کو ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ ہر گاڑی اور اس کے ذریعے منتقل ہونے والے سامان کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہو۔حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف مبینہ سیلز ٹیکس چوری میں تقریبا 200 ارب روپے تک کمی کا امکان ہے بلکہ سمگلنگ کی روک تھام اور کسٹمز ریونیو میں بہتری بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…