اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

خطے کے مختلف ممالک میں پٹرول کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں نسبتا کم

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)خطے کے مختلف ممالک میں پٹرول کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں نسبتا کم ہیں۔

سری لنکا میں پٹرول تقریبا 370 روپے فی لیٹر،چین میں تقریبا 360 روپے فی لیٹر،بھارت میں تقریبا 302 روپے فی لیٹرجبکہ بنگلہ دیش میں تقریبا 288 روپے فی لیٹرہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور مالدیپ میں بھی پٹرول کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کم ہیں، جبکہ ایران میں مقامی سطح پر پیدا ہونے والا پٹرول انتہائی کم قیمت، یعنی تقریبا 6 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھا رہا ہے بلکہ اشیائے خورونوش سمیت دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں پر بھی براہِ راست اثر ڈال رہا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے کہاکہ توانائی بحران اور عالمی صورتحال کے تناظر میں حکومت کو طویل المدتی اور مستحکم پالیسی اختیار کرنی چاہیے تاکہ عوام کو مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوامی سطح پر مہنگائی کے دبا میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خطے میں جاری توانائی بحران اور عالمی سطح پر کشیدگی کے اثرات پاکستان سمیت متعدد ممالک کی معیشتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

حکومتی پالیسی کے مطابق ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے بعد پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں کا جائزہ اب 15 روز کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر لیا جا رہا ہے۔گزشتہ جمعہ کو ہونے والے اضافے کے بعد ملک میں پٹرول کی نئی قیمت 414.78 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جس نے عوامی حلقوں میں تشویش اور معاشی دبائو کو مزید بڑھا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…