جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پنجاب میں وفاقی دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم ماڈل نافذ

datetime 25  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بجلی، ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لیے عملہ محدود کرنے سمیت اہم فیصلے کیے ہیں۔

اہم فیصلے جنگ کی صورتحال سے پیدا ہونے والے توانائی بحران اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لیے گئے ہیں،سرکاری دفاتر اب صرف پیر سے جمعرات چار دن کھلے رہیں گے۔اِسی طرح جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی، جبکہ بینکوں، ہسپتالوں، صنعت اور زراعت جیسے ضروری شعبوں پر یہ اطلاق نہیں ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق دفاتر میں ایک وقت میں صرف 50فیصد عملہ حاضر ہوگا،باقی 50فیصد ورک فرام ہوم کرے گا۔پہلا گروپ 50فیصد پہلے دو دن پیر اورمنگل دفتر آئے گا اور باقی دن گھر سے کام کرے گا، دوسرا گروپ اگلے دو دن بدھ اورجمعرات دفتر آئے گا اور باقی دن گھر سے کام کرے گا۔

ورک فرام ہوم ماڈل نافذ کرنے کی تیاری مکمل ہے، اہم وزارتوں اور محکموں میں نئے شیڈول کا اطلاق آج بدھ سے شروع ہو گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…