جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عرب ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے مٹن اور بیف کی برآمدات معطل، پاکستان میں گوشت سستا ہونے کا امکان

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عرب ممالک کی فضائی حدود اور سمندری راستے بند ہونے کے باعث پاکستان سے مٹن اور بیف کی برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کی فضائی اور بحری راستوں کی بندش کو پانچ روز گزر چکے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث پاکستان سے خلیجی ممالک کو گوشت کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور برآمدی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔برآمدات رکنے سے ایک جانب گوشت کے بڑے تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ دوسری طرف مقامی خریداروں کے لیے قیمتوں میں کمی کی توقع پیدا ہو گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کو ترسیل نہ ہونے کے باعث ملک کے اندر گوشت کی سپلائی بڑھ جائے گی۔

اسی تناظر میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مٹن کی قیمت میں تقریباً 800 روپے فی کلو جبکہ بیف کی قیمت میں 500 روپے فی کلو تک کمی آ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان کو بھی گوشت کی برآمدات پہلے ہی بند ہو چکی ہیں۔دوسری جانب لاہور اور کراچی کی بڑی ہول سیل مارکیٹوں میں بعض ڈیلرز نے موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں قابو میں نہیں رہ رہیں۔ اس وقت کھلی مارکیٹ میں بکرے کا گوشت تقریباً 2600 سے 3000 روپے فی کلو جبکہ گائے کا گوشت 1200 سے 1600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ راستے بند رہنے سے تیار شدہ گوشت کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس سے نہ صرف تاجروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ ملک کو حاصل ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…