بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ملک بھر میں سیلز ٹیکس نظام مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لیے اہم اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے،

جن کا مقصد صنعتکاروں اور نجی شعبے کو غیر ضروری دباؤ اور مداخلت سے محفوظ بنانا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلز ٹیکس کے سرکاری معاملات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے سفارش کی ہے کہ قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک سے آنے والی سرمایہ کاری کو اضافی جانچ پڑتال سے مستثنیٰ رکھا جائے اور ایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کی بلاجواز مداخلت محدود کی جائے۔ ساتھ ہی یہ تجویز بھی زیرِ غور ہے کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا اختیار وزیرِاعظم آفس کو دیا جائے۔حکام کے مطابق سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے اور ضابطہ جاتی رکاوٹیں کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ ان میں یہ بھی شامل ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر مالیاتی اداروں کے ذریعے آنے والی رقوم پر مزید اسکروٹنی نہ کی جائے۔دستاویز کے مطابق سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے ایس ای سی پی کے قوانین میں ترامیم کی سفارش کی گئی ہے، جس کے تحت کسی ریگولیٹڈ ادارے کے خلاف کارروائی سے پہلے ایس ای سی پی کی منظوری لازمی قرار دینے کی تجویز ہے۔

مزید برآں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گرفتاری یا سرمایہ ضبط ہونے جیسے خدشات سے بچانے کے لیے قانونی تحفظ دینے اور نائیکوپ ہولڈرز کو بھی غیر ملکی سرمایہ کار کے برابر حقوق دینے کی سفارش کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہونے اور معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…