جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کے آٹو سیکٹر نے جنوری 2026 میں نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے آٹو سیکٹر نے جنوری 2026 میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ جہاں گاڑیوں کی فروخت 43 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما)کے مطابق شرح سود میں کمی، بینک فنانسنگ میں بہتری اور نئی ٹیکنالوجی کے تعارف نے گاڑیوں کی فروخت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2026 میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 23 ہزار 55 یونٹس رہی۔ جو ماہانہ بنیاد پر 74 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 36 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 17 ہزار 10 اور دسمبر 2025 میں 13 ہزار 280 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مجموعی فروخت 43 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 377 یونٹس تک پہنچ گئی۔ جو صارفین کے اعتماد میں بہتری اور آٹو فنانسنگ تک آسان رسائی کی عکاسی کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت بھی نمایاں رہی۔ جنوری میں اس شعبے کی فروخت سالانہ بنیاد پر 31 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 790 یونٹس تک پہنچ گئی۔بھاری گاڑیوں کے شعبے میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔ جہاں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت سالانہ بنیاد پر 77 فیصد بڑھ کر ایک ہزار 101 یونٹس ہو گئی۔

تاہم ٹریکٹر کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جو جنوری 2026 میں 2 ہزار 505 یونٹس رہی، جو گزشتہ ماہ اور گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔ماہرین کے مطابق معاشی استحکام اور مالیاتی پالیسی میں نرمی آٹو انڈسٹری کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…