بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں‌ہوشربا اضافہ

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

جس کے باعث گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور صارفین کو نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بازار ذرائع کے مطابق صرف ایک ہفتے کے اندر فی لیٹر قیمت میں تقریباً 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمت 550 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل یہی آئل 490 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا، تاہم تھوک مارکیٹ میں نرخ بڑھنے اور سپلائی متاثر ہونے کے باعث نئی قیمتیں لاگو کی گئی ہیں۔تجارتی حلقوں کے مطابق درآمدی اخراجات میں اضافے اور محدود دستیابی نے بھی قیمتوں کو اوپر لے جانے میں کردار ادا کیا ہے۔ اس حالیہ اضافے نے عام شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے کیونکہ پہلے ہی ضروری اشیاء کی مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید کو متاثر کر رکھا ہے۔ادھر آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں 5 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو کئی دیگر برانڈز کے مقابلے میں خاصا مہنگا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک سے متعلق اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مجموعی مہنگائی کو بڑھا رہا ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر پڑ رہا ہے اور ان کے گھریلو بجٹ شدید دباؤ کا شکار ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…