جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مری میں برفباری کا نیا سلسلہ: 4 انچ برف ریکارڈ، تمام راستے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں،ڈی پی او

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

مری/اسلام آباد/راولپنڈی (این این آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود

تمام راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور سیاح بلا خوف و خطر ملکہ کوہسار کا رخ کر سکتے ہیں۔منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک اہم پیغام میں ڈی پی او مری نے بتایا کہ وادی میں گزشتہ 8 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریبا 4 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے واضح کیا کہ برفباری کے فوری بعد انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کو کلیئر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور کوئی بھی راستہ بلاک نہیں ہے۔ ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار ہے اور کسی بھی جگہ گاڑی کے پھنسنے یا سیاحوں کے محصور ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ڈی پی او نے سیاحوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھند اور موسم کی تبدیلی کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر پھسلن کے خدشے کے پیش نظر تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے سیاح ایمرجنسی نمبر 15 یا ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…