بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ایپل کے نئے آئی فون 17 ای کی قیمت سامنے آگئی

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) ایپل کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ کمپنی فروری 2026 میں اپنا سب سے کم قیمت نیا ماڈل،

آئی فون 17 ای، متعارف کرا سکتی ہے، جس کی ممکنہ قیمت بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل 19 فروری کو آئی فون 17 ای پیش کر سکتا ہے، جو گزشتہ برس لانچ کیے گئے آئی فون 16 ای کی جگہ لے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے ماڈل کی متوقع قیمت 599 ڈالر رکھی جائے گی، جو کہ آئی فون 16 ای کی ابتدائی قیمت کے برابر ہے۔حالیہ مہینوں میں ریم چِپس کی کمی کے باعث یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایپل نئے ماڈل کی قیمت بڑھا سکتا ہے، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق کمپنی قیمت کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔فیچرز کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 17 ای مجموعی طور پر آئی فون 16 ای سے زیادہ مختلف نہیں ہوگا۔ نمایاں تبدیلیوں میں نیا اے 19 چِپ سیٹ شامل ہوگا، جبکہ پچھلے ماڈل میں اے 18 پروسیسر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ میگ سیف سپورٹ بھی نئے فون کا حصہ بننے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق چونکہ آئی فون 17 ای میں بڑی سطح کی اپ گریڈز متوقع نہیں، اسی لیے ایپل کے لیے قیمت کو پہلے جیسا رکھنا ممکن ہو سکا ہے۔ تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایپل نے تاحال آئی فون 17 ای کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا، اس لیے 19 فروری کو لانچ سے متعلق معلومات کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…