منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

حج 2026: سعودی عرب نے ویزوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے ویزوں کے اجرا کا آغاز 8 فروری سے کیا جائے گا۔وزارت کے مطابق ویزوں کے اجرا کا عمل اس سال معمول سے پہلے شروع کیا جا رہا ہے تاکہ حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کے لیے فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے سو فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسی طرح مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش سے متعلق تمام معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔سعودی حکام کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 30 ہزار عازمین اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست حج پیکجز بھی بک کروا چکے ہیں۔وزارت نے مزید بتایا کہ ویزوں کے اجرا کا یہ ابتدائی مرحلہ حج 2026 کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد حج انتظامات کو مزید منظم بنانا اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…