جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چکن، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)رنگوں اور خوشیوں کے تہوار بسنت کے موقع پر مزیدار پکوانوں کے لیے چکن، مٹن اور بیف کی خریداری عام شہری کے بجٹ سے باہر ہو گئی

حکومت نے چکن کی کنٹرول قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کی ہے لیکن بسنت کے دنوں میں مارکیٹ میں چکن، مٹن اور بیف کی قیمتیں مکمل طور پر قابو سے باہر ہو گئی ہیں۔شہریوں کے مطابق قصاب کی دکانوں اور سپر اسٹورز پر مٹن 2800 سے 3200 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1200 سے 1400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جو عام خریدار کی پہنچ سے باہر ہے۔ سپر سٹورز پر ڈی سی کے کاؤنٹر پر غیر معیاری مٹن، پھل اور سبزیاں بھی رکھی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے معیار اور قیمت دونوں کے حوالے سے عوام میں شدید عدم اطمینان پایا جا رہا ہیشہریوں نے ڈی سی فیصل آباد اور حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مٹن اور بیف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور عوام کو معیاری گوشت مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر نہ صرف پتنگیں اور ڈوریں مہنگی ہو گئی ہیں بلکہ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش بھی مہنگائی کا شکار ہیں جس سے تہوار کی خوشیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں

حکومتی اقدامات کے بغیر مارکیٹ میں غیر معیاری اور مہنگی اشیاء کا کاروبار مزید بڑھ سکتا ہے اس لیے فوری ریلیف اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام بسنت کا تہوار خوشی اور آسانی سے منا سکیں



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…