منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کو ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض کی اصل میچورٹی جنوری میں تھی لیکن فروری تک عارضی توسیع دی گئی ہے، جبکہ پاکستان نے ایک سال کے لیے قرض رول اوور کی درخواست دی تھی۔یو اے ای کے اس فیصلے کے مطابق پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی میچورٹی فروری تک موخر کی گئی ہے تاکہ ملک کی مالی صورتحال مستحکم رہے اور بیرونی قرض کی ادائیگی میں وقتی آسانی ہو۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق نے بتایا کہ یو اے ای کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جنہیں مستقبل میں مزید مالی اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جبکہ یو اے ای کی جانب سے قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کی مدت ایک سال کے لیے بڑھائی تھی، اور رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے حکام یو اے ای کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل بات چیت میں ہیں تاکہ مالی ذمہ داریوں کو مثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔

پاکستان کی جانب سے چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ، ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جولائی میں میچور ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے رول اوور متوقع ہے تاکہ بیرونی قرض کی ادائیگی اور ملکی مالی استحکام برقرار رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…