منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

لیبر کی کمی، امریکا کا مختلف ملازمتوں کیلئے ویزوں کا اعلان

datetime 2  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا نے افرادی قوت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ستمبر کے آخر تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ ٹو بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویزے ان امریکی کمپنیوں کو فراہم کیے جائیں گے جو مقامی کارکنوں کی قلت کے باعث شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ایچ ٹو بی موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی مجموعی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے سالانہ کوٹہ تقریباً دوگنا ہو جائے گا۔اس اقدام سے تعمیراتی شعبے، ہوٹل و ریسٹورنٹ انڈسٹری، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کو خاص طور پر فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جہاں طویل عرصے سے مزدوروں کی کمی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔امریکا میں موسمی کاروبار سے وابستہ ادارے، بالخصوص ہوٹلنگ سیکٹر، کافی عرصے سے اضافی ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کر رہے تھے، جبکہ متعدد تعمیراتی کمپنیوں نے سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی کمی پر تشویش ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امیگریشن کے حوالے سے سخت پالیسیوں پر عملدرآمد شروع کیا تھا، تاہم کاروباری حلقوں کے دباؤ کے باعث حکومت کو بعض شعبوں کے لیے اضافی ویزوں کی منظوری دینا پڑی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…