جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ڈھاکا اور کراچی کے درمیان 14 سال بعد براہ راست پروازیں بحال

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں 14 سال بعد آج(جمعرات)29جنوری سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔بنگلا دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائنز جمعرات 29 جنوری سے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

جو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد بحالی کا پہلا موقع ہے۔ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلی پرواز کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ جبکہ دوسری پرواز کی 80 فیصد سے زائد نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے مسافروں کا سفر نہ صرف تیز اور آرام دہ ہو گا۔ بلکہ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ ٹرانزٹ کے بغیر سفر کرنے کی بدولت کرایوں میں تقریبا 30 ہزار ٹکا تک کمی متوقع ہے۔ڈھاکا اور کراچی کے درمیان تقریبا 1471 میل کا فاصلہ 162 نشستوں والے بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے طے کیا جائے گا۔ اور پرواز کا دورانیہ تقریبا 3 گھنٹے ہو گا۔ اس سے قبل مسافروں کو مشرق وسطی کے مختلف ممالک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا۔ جس سے وقت اور اخراجات دونوں میں اضافہ ہوتا تھا۔ایئرلائن حکام نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے مسافروں کو تیز اور آسان سفر کی سہولت فراہم ہو گی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…