منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں آن لائن ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن ویزا جبکہ 120 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرادی۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے سسٹین ایبل ٹورزم فورم اینڈ ایکسپو میں خطاب کے دوران کیا، جو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت غیر ملکی شہری پاکستان کے ویزے کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اب کسی سفارت خانوں کے دورے کی ضرورت نہیں، یہ عمل نہ صرف تیز اور آسان ہے بلکہ شفافیت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیں گی اور غیر ملکی زائرین کے لیے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونا آسان بنائیں گی۔یہ آن لائن ویزا پروگرام پاکستان کے وسیع اقتصادی اور سیاحتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروبار میں آسانی شامل ہیں۔ وزیر نے کہا کہ سیاحت ملازمتیں پیدا کرنے، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور جی ڈی پی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی اور جغرافیائی تنوع اسے سیاحوں کے لیے منفرد بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سیکیورٹی اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو ایڈونچر، ہیریٹیج اور ایکو ٹورزم کے شعبوں میں راغب کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…