منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

کسٹمزنے استعمال شدہ موبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کردی

datetime 22  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے 62 اقسام کے استعمال شدہ اور پرانے برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد کے لئے نئی کسٹمز ویلیوز کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد درآمدی ڈیوٹیزاوردیگر ٹیکسزکوعالمی منڈی میں موجود قیمتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ویلیوایشن رولنگ نمبر2035 آف 2026 جاری کی ہے، جس کا اطلاق کمرشل بنیادوں پر، بغیر پیکنگ اورلوازمات کے درآمد کئے جانیوالے استعمال شدہ موبائل فونزپرہوگا اس میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اورون پلس جیسے معروف برانڈزشامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سابقہ ویلیوایشن رولنگ ڈیڑھ سال سے زائد پرانی ہو چکی تھی اورموجودہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کی عکاسی نہیں کررہی تھی جبکہ کئی نئے اسمارٹ فون ماڈلزمارکیٹ میں آئے اورپرانے ماڈلزاپنی مدت استعمال پوری کرچکے تھے، جس کی وجہ سے ڈیپریسی ایشن میں تبدیلی ناگزیرتھی۔کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور25 اے کے تحت نئی ویلیوایشن کا عمل شروع کیا ہے، نئے رولنگ کے تحت درآمد شدہ استعمال شدہ موبائل فونزپرمقررہ ویلیوزکے مطابق کسٹمزڈیوٹیزاوردیگر ٹیکسزعائد ہوں گے، چاہے فونزکی حالت یا گریڈ کچھ بھی ہو۔مزید برآں فونزکوپاکستان برآمد کرنے سے کم ازکم چھ ماہ پہلے ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہوگا اوردرآمد کنندگان کو ایکٹیویشن کی مدت ظاہرکرنی ہوگی، جس کی تصدیق متعلقہ سیسنگ افسران کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…