جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ارب پتی شخصیات کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز

datetime 19  جنوری‬‮  2026 |

لندن(این این آئی)عالمی فلاحی ادارے آکسفیم کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 12 امیر ترین افراد کے پاس چار ارب سے زائد لوگوں، یعنی دنیا کی غریب ترین نصف آبادی سے زیادہ دولت موجود ہے۔ آکسفیم کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت 2025 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سرِفہرست ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 18.3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ضابطوں میں نرمی اور کارپوریٹ ٹیکس سے متعلق عالمی معاہدوں کو کمزور کرنا شامل ہے۔ آکسفیم کے مطابق ان اقدامات سے دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری خطرناک سیاسی نتائج کو جنم دے رہی ہے کیونکہ دولت کے ذریعے سیاسی طاقت حاصل کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں امیر کاروباری شخصیات کی جانب سے میڈیا اداروں کی خریداری کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔آکسفیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امیتابھ بیہر کا اپنی رائے میں کہنا ہے کہ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فرق سیاسی آزادیوں کو کمزور اور عوامی حقوق کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…