جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

امریکا کا پاکستان سمیت مختلف ممالک کیلئے امیگرنٹ ویزا معطل کرنے کا اعلان

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے درخواست دہندگان کیلئے امیگرنٹ ویزا اجرا معطل کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے بتایاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ اعلیٰ معیار یقینی بناتے ہوئے امریکی عوام کے تحفظ پر مرکوز ہے، 21جنوری سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے درخواست دہندگان کیلئے امیگرنٹ ویزا اجرا معطل کیا جا رہا ہے۔امیگرنٹ ویزا معطلی نئے درخواست گزاروں کی مکمل جانچ پڑتال کے عمل تک جاری رہے گی، امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں کو امریکی ویزا کیلئے اپنی مکمل اہلیت ثابت کرنا ہوگی۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق درخواست گزاروں کو یقین دہانی کروانا ہوگی کہ وہ سرکاری معاونت پر انحصار نہیں کریں گے، یہ اقدام صرف امیگرنٹ ویزا کے اجرا تک محدود ہے، نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔سفارتخانہ نے بتایاکہ سیاحتی، طلبا اور ان کے اہلخانہ کیلئے نان امیگرنٹ ویزا کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ ممالک میں صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائجیریا اور تھائی لینڈ، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان ، شام، تنزانیہ، ازبکستان شامل ہیں۔پاکستان، افغانستان، روس اور ایران کے لیے بھی امیگرنٹ ویزا پراسیس روک دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…