منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب، پولیس کی پشت پناہی کا انکشاف

datetime 15  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)بن قاسم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اورنیٹ پولیس اہلکارون کی پشت پناہی میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے تانبہ اور دیگر قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا اسکریپ ڈیلرعمیر ناصر رند کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم کی پشت پناہی تھانہ بن قاسم میں تعینات تین پولیس اہلکار کر رہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار چوروں کو اسٹیل مل سے چوری کی سہولت فراہم کرتے تھے، ملوث پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل منصور، اشفاق اور اسامہ شامل ہیں اور گرفتار ملزم عمیر رند چوری شدہ اسکریپ، کاپر کیبل اور لوہے کی خرید و فروخت میں ملوث رہا۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو گاڑی کے ذریعے فروخت کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے 150 کلو گرام چوری شدہ کاپر کیبل اور گاڑی برآمد ہوئی ہے۔بن قاسم پولیس نے ملزم اور تینوں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…