منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |
ڈالر ریٹ

کراچی (این این آئی)مختلف مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ذرائع کے مطابق امریکا و دیگر ممالک کے علاوہ آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں کی ریکوڈک کے کان کنی منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، سرکاری ذخائر 16ارب ڈالر کے قریب پہنچنے سے ملک کی بیرونی مالیاتی صورتحال میں بتدریج بہتری کی نشاندہی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو 64ویں روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

درآمدات میں اضافے کے باوجود کارکنوں کی ترسیلات زر میں اضافے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی درآمدات کی نمو قابو رہنے کی پیشگوئی اور روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں نومبر کے دوران 188ملین ڈالر کے نئے انفلوز کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 23پیسے کی کمی سے 280روپے 02 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ تاہم اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 280روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 281روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔پاکستان کی 250ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز متعارف کرنے کے فیصلے اور ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈائون سے طلبگاروں کی ڈیمانڈ محدود رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…